11 مارچ 2014 - 20:30
بحرین: مظاہروں کے اعلان کے بعد پر تشدد واقعات میں اضافہ

بحرين کي سيکیورٹي فورسز نے شيعہ آبادي والے ايک گاؤں ميں حکومت مخالف مظاہرين پر حملہ کرکے دو مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے۔

ابنا: بحرين کے عوام کی جانب سے جمعرات تيرہ مارچ کوقومي مزاحمتي دن کي مناسبت سے آل خليفہ حکومت کے کارندوں اور سعودي فوجيوں کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ملک گير مظاہروں کے اعلان کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تشدد آمیز کاروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوام کي پرامن تحريک جاري ہے اور بحرين کي سيکیورٹي فورسز ،سعودي اور اماراتی فوجيوں کي مدد سے اس تحريک کوکچلنے کي ہر ممکن کوشش کررہي ہے۔ انساني حقوق کے بين الاقوامي ادارے نے بھي اعلان کيا ہے کہ بحرين ميں عوام کي پرامن تحريک کے آغاز سے اب تک سو سے زائد بحريني عوام شہيد اورہزاروں زخمي ہوئے ہيں۔......./169